لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے سابق ہیڈ کوچز مکی آرتھر اور وقار یونس کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے کہا کہ سابق ہیڈکوچز مکی آرتھر اور وقار یونس کے تعصبانہ رویوں کے باعث ان سے بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع چھین لیا گیا۔عمر اکمل نے کہا کہ مکی آرتھر کے میرے ساتھ ذاتی مسائل تھے لیکن اس وقت ٹیم انتظامیہ نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی اور وہ آج تک خاموش ہیں، تاہم مکی نے بعد میں اعتراف کیا کہ انہوں نے مجھ پر سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے ان نایاب کرکٹرز میں شامل ہوں جنہیں ہر موڑ پر نظر انداز کیا گیا ہے۔اس موقع پر مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے بتایا کہ عمران سے درخواست کی کہ وہ 2016 کے ورلڈکپ کے دوران ٹیم منجمنٹ سے مجھے تیسرے نمبر پر بھیجنے کی سفارش کریں لیکن کچھ نہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ وقار یونس ایک لیجنڈری فاسٹ باؤلر تھے لیکن میں انہیں بطور ہیڈکوچ نہیں سمجھ سکا۔
تبصرے بند ہیں.