وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نیازی کے خلاف ابھی تک قانون حرکت میں نہیں آیا، عمران خان کی روایت کی ابھی تک پکڑ نہیں ہوئی، ان کیلئے ابھی تک وسیع پیمانے پر ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، عمران نیازی کا احتساب ہونا چاہیے اور وہ ضرور ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ان کے آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرتے کرتے کہاں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے دہشتگردوں کو آنے کی اجازت دی جس سے حالات خراب ہوئے، عمرانی فتنہ اور جمہوریت اکٹھے نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلیوں کے الیکشن علیحدہ ہوں گے ملک میں انارکی ہوگی، الیکشن 8 اکتوبر کو اکٹھے ہونے چاہئیں، میں نے قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاستدان ہمیشہ سیاسی بات کرتا ہے، میں نے سیاسی وجود کی بات کی ہے۔رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں سے اب اتنا کچھ نکلے گا کہ صرف فتنہ بچے گا، مریم نواز کبھی جتھے لے کر عدالت پیش نہیں ہوئیں، میں نے آج پیشی پر کسی کو نہیں کہا کہ آپ یہاں آئیں، آج ہم نے اپنے کارکنان کو کنٹرول کیا اور عدالت میں ساتھ صرف وکلا گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.