عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ارشد شریف کے المناک قتل کو معمولی سیاست کے لیے استعمال کررہا ہے۔ عمران نیازی خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کی حد تک جا رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ بے بنیاد الزامات کا سہارا لینے کے بجائے صبر سے کام لے اور جوڈیشل کمیشن کے نتائج کا انتظار کرے۔ایک دوسرے ٹوئٹر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا تہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری درخواست پر سعودی عرب میں اپریل 2022ء کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں پر درگزر کرنے والا بہتر مسلمان بنائے۔

تبصرے بند ہیں.