لانگ مارچ کے لیے استعمال ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر نے ایک اور جان لے لی۔گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر کو حادثہ پیش آیا ہے۔پی ٹی آئی کے کنٹینر سے ایک موٹرسائیکل سوار 14 سالہ لڑکا ٹکرا کر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا کنٹینر غلط سمت پر تیز رفتاری میں جا رہا تھا۔کنٹینر سے ٹکرانے پر 14 سالہ موٹرسائیکل سوار کی موت پر شہری سیخ پا ہو گئے، شہریوں نے روڈ بند کر کے گھڑی چور کے نعرے لگانے شروع کردیے۔ٹوئٹر پر وائرل ہوتی اس افسوس ناک ویڈیو پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور معروف، سینئر اینکر پرسن حامد کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر نے ایک اور جان لے لی موٹرسائیکل پر سوار 14 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیاپی ٹی آئی کا کینٹینر رانگ سائیڈ سے تیز رفتاری میں آرہا تھا: ریسکیو
شہریوں نے روڈ بند کرکے #گھڑی_چور کے نعرے لگانے شروع کردئیے pic.twitter.com/084XZPs3MT— 𝐌𝐮𝐛𝐚𝐬𝐡𝐚𝐫 𝐀𝐛𝐚𝐬𝐬 (@Mubashar_300) November 2, 2022
تبصرے بند ہیں.