عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف مری روڈ پر بینرز آویزاں، ریلی نکالنے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر جاری لانگ مارچ کے خلاف مری روڈ پر بھی بینرز آویزاں کر دیے گئے۔عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف یہ بینرز سول سوسائٹی کی جانب سے آویزاں کیے گئے ہیں جن پر ’کاروبار بند ہونا غریب مزدوروں کا قتل ہے‘، ’ہمارا معاشی قتل بند کرو، ہمیں رزق کمانے دو‘ جیسے نعرے درج ہیں۔آویزاں بینرز پر سول سوسائٹی کی جانب سے جلسے جلوسوں کو ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے لگائے گئے پینرز پر سول سوسائٹی کا مطالبہ ہے کہ ’خدارا ملک کو چلنے دو‘۔اسی طرح اِن بینرز پر ’میرا اسکول کیوں بند ہے، مجھے پڑھنا ہے‘ جیسے نعرے بھی درج ہیں۔دوسری جانب سول سوسائٹی کی جانب سے آج لیاقت باغ سے لانگ مارچ مخالف ریلی بھی نکالی جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.