اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے الزامات کی تردید اور اورمذمت کی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات بے بنیاد، اور جھوٹ پرمبنی ہیں۔ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کے بغیر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا رہے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ انتخابات اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے یا وزیر اعظم کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی صورت میں ہی ہوسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری الیکشن کو شفاف بنانا ہے۔ جب الیکشن ہوں گے تو اس کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.