اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی اور اُن کی پارٹی تحریک انصاف پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قانونی ٹیم کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران گفتگو میں جے یو آئی ف کے وزرا نے زور دیا کہ تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔پیپلزپارٹی کے وزرا نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔
تبصرے بند ہیں.