عمران خان کی نئی لیک آڈیو پر احسن اقبال کا ردعمل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے

عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو میں پبلک نہیں کر سکتا۔

لیک آڈیو میں عمران خان یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، یہ میسج دینا ہےکہ وہ جو پانچ ہیں نا وہ بڑے اہم ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی نئی لیک ہونے والی آڈیو پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر عمران خان کی میبنہ لیک آڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دغا باز اور فراڈ ہے۔

دوسری جانب آڈیو لیک کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے جس میں آئی بھی اور آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.