رانا ثنا اللہ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کو چور چورکہنے والاخود چوری میں پکڑا گیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی سیاست الیکشن میں ختم ہوجائے گی، کیا کرنا ہے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ بھی ابھی تک متفق نہیں ہوئی، یہ اپنے ہی دعوؤں میں پھنس چکے ہیں، انہیں اپنی عزت رکھنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی پوزیشن کسی کے مفاد میں نہیں ہے، کے پی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پنجاب اورکے پی میں حکومت بھی لوگوں کو نکالنےکے لیے زور لگا رہی تھی، جتھہ اور شہروں پر چڑھائی کرکے اپنےمطالبات منوانےکےطریقہ کارکو فروغ نہیں پانے دیں گے۔
تبصرے بند ہیں.