عمران خان کی خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کی استدعا

خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اگر میں نے کوئی ریڈ لائن کراس کی ہے تو اس پر معافی مانگتا ہوں۔

عمران خان کا یہ بھی کہان تھا خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، اگر خاتون جج کو تکلیف پہنچی ہے تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد جلسے کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خٓان نے خاتون جج زیبا چوہدری کا نام لیکر انہیں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ بھی تیار ہو جائیں، آپ کے خلاف ایکشن لیں گے

تبصرے بند ہیں.