Latest National, International, Sports & Business News

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں غیرملکی شخصیات کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں عمران خان کے چند ذاتی دوستوں کو شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا، ان کے علاوہ بیرون ملک سے کسی کو بھی بیرونی شخصیت کو دعوت نہیں دی جائے گی۔

تحریک انصاف نے نئے وزیراعظم کے لئے تقریب حلف برداری میں کسی بھی غیرملکی شخصیت کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری مکمل طور پر ایک قومی تقریب ہوگی، چیرمین تحریک انصاف نےتقریب نہایت سادگی سےکرنےکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تقریب سے کسی قسم کے تعیش یا تکلف کا اظہار نہ کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.