عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور سابق وزرا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور سابق وزرا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے عمران خان اور سابق وزرا کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مبینہ خط کی تحقیقات کی درخواست بھی مسترد کردی۔

تبصرے بند ہیں.