قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے بعد رکن حامد حمید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا سعد رفیق جب کمیٹی ممبر تھے تو عمران خان نے ان کے خلاف خاص ہدایات جاری کی تھیں، عمران خان کو خواجہ سعد رفیق کا ریلوے کمیٹی میں آنا ناگوار گزرتا تھا۔
حامد حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس وقت کے وزیر ریلوے شیخ رشید کو کہا کہ چیئرمین ریلوےکمیٹی کو کہیں کہ سعدرفیق کو نہ بلائیں۔
ان کا کہنا تھا عمران خان کو خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ذاتی مسئلہ تھا، سعدرفیق نے عمران خان کو انتخابات میں شکست دی تھی اور عمران خان کی فطرت میں نہیں کہ وہ شکست برداشت کر سکیں۔
حامد حمید کا کہنا تھا شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر کمیٹی ممبران کو عمران خان کا پیغام دیا، شیخ رشید نے کہا مجھ پر سعد رفیق سے متعلق عمران خان کا پریشر ہے۔
تبصرے بند ہیں.