Latest National, International, Sports & Business News

عمران خان کا جمعہ کو لانگ مارچ لبرٹی چوک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جمعہ کو لبرٹی چوک سے شروع ہو گا۔اس سے قبل پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی تاریخ کا وہ مرحلہ ہے جس میں مجھے وکلا برادری کی ضرورت ہے، یہ پاکستانی تاریخ کا وہ مرحلہ ہے جس میں مجھے وکلابرادری کی ضرورت ہے، اللہ کا حکم ہے میری زمین پر انصاف قائم کرو، صحافت میں سب سے زیادہ عزت میں ارشد شریف کی کرتا تھا، انسان اور جانوروں کے معاشرے میں فرق صرف انصاف کا ہے، انسانی معاشرہ تب بنتا ہے جب کمزور کو طاقتور سے تحفظ ملے، انصاف خوشحالی لے کر آتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.