Latest National, International, Sports & Business News

عمران خان کا توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق بیانات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کے متعلق بیانات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بس بہت ہوگیا! ایک مشہور زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کی تراشی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی گئی، میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور اس دھوکے باز کے خلاف پاکستان میں ہی نہیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.