Latest National, International, Sports & Business News

عمران خان کا ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

ارشد شریف کو ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا، پوری قوم ان کی وفات پر سوگوار ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا، انہوں نے  اپنی جان دے کرسچ بولنے کی قیمت ادا کی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا، پوری قوم ان کی وفات پر سوگوار ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی مرحوم ارشد شریف کےگھر بھی گئے جہاں انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

سابق وزیراعظم نے اس موقع پر ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.