Latest National, International, Sports & Business News

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کو تبدیل کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی تھی۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی 24 گھنٹے کے اندر ہی تشکیل نو کردی۔ نئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کریں گے۔ دیگر میں طارق رستم چوہان، احسان اللہ چوہان، ملک طارق محبوب، نصیب اللہ خان بھی جے آئی ٹی کے ممبر کمیٹی ہونگے اس دوران جے آئی ٹی کسی اور کو بھی ممبر کے طور پر شامل کر سکے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II سی پی او لاہور طارق رستم چوہان تھے۔

تبصرے بند ہیں.