عمران خان نے کہا تو ایک منٹ نہیں لگاؤں گا اسمبلی توڑ دوں گا: پرویز الٰہی

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا تو ایک منٹ نہیں لگاؤں گا پنجاب اسمبلی توڑ دوں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جس کے دوران سبطین خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ملاقات میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔اس موقع پر پنجاب کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور پنجاب کابینہ سمیت اہم تقرریوں پر مشاورت ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.