اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کے لئے کچھ نہیں کیا دوستوں کو ایمنسٹی دی.پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دوستوں کو ایمنسٹی دی ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ بھی عمران خان نے خود توڑا۔وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں بجٹ خسارہ بڑھا۔ بجٹ خسارے کے لئے کہیں سے رقم پوری کرنی پڑتی ہے۔ فیول مہنگا ہونے پر عمران خان شمسی توانائی کی طرف نہیں گئے۔ حکومت کو پاور سیکٹر میں 1300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں سنی تھی، یہ بھی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا ٹیکس محصولات کو د گنا کریں گے نہیں کر سکے۔عمران خان کی حکومت گئی تو ملک بحران میں تھا اوردیوالیہ پن کی طرف جا رہا تھا۔ ہماری کوشش ملک میں معاشی استحکام لانا تھا ہم اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس استحکام کے بعد عوام کی خوشحالی آئے گی۔ میرا وعدہ ہے ہم افراط زر کو کم کریں گے لوڈشیڈنگ آپ کو نہیں نظر آئیگی۔
تبصرے بند ہیں.