اسلام آباد-پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں لاہور سے اسلام آباد شارٹ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیری رحمان نے کہاکہ اگر ان کی عمران بچاؤ تحریک اتنی مقبول ہے تو پیپلز پارٹی کی طرح کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کر کے دکھائیں۔ میں نے تحریک انصاف کو چیلنج کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی جیسا لانگ مارچ نہیں کر سکتے۔پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہناتھا کہ ان کا شارٹ مارچ جی ٹی روڈ سے شروع اور جی ٹی روڈ پر ختم ہوگا۔ عمران خان جانتے ہیں لوگ ان کی انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ 25 مئی اور 21 اکتوبر کو لوگوں نے باہر نا نکل کر تحریک انتشار کی کال کو مسترد کیا۔ اس بار بھی عمران خان کو ناکامی ہوگی۔ ان کا کہناتھا کہ انتخابات کا اعلان کسی جتھے کے ذاتی مطالبے کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔ انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہونگے۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں ابھی بھی 2.6 ملین لوگ ہنگامی امداد کے منتظر ہیں، لاکھوں کیمپس میں رکے ہوئے۔ اس صورتحال میں یہ مارچ نکال کر انتخابات کا مطالبہ کر رہے۔
تبصرے بند ہیں.