عمران خان نے سبسڈی کے نام پر گیم کھیلی،بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا

لاڑکانہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سبسڈی کے نام پر گیم کھیلی، جس کی وجہ سے اتنا نقصان اٹھایا ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ تھا، وزیراعظم شہباز شریف اوران کی ٹیم نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ شہید محترمہ ملک کے لیے30سال جدوجہد کرتی رہی، بینظیر نے جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی، میری والدہ ہر ظالم اور ہر آمر سے ٹکرائی۔ محترمہ شہید ملک کے غریب عوام کی آوازتھی، بے نظیرکوشہید کرنے والے سمجھ رہے تھے پیپلزپارٹی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ کل بھی شہید محترمہ زندہ تھی اورآج بھی جیالوں کی صورت میں زندہ ہے، جیالوں نے آمر ضیا الحق، پرویز مشرف کا مقابلہ کیا، جیالوں نے ضیا الحق، پرویز مشرف کے بعد ایک اور سلیکٹڈ کو شکست دی، جیالوں نے پہلے دن سے سلیکٹڈ کے خلاف جدوجہد کا آغازکیا تھا۔ ہم نے کہا تھا سلیکٹڈ کو نکالیں گے لیکن غیر جمہوری راستہ نہیں اپنائیں گے، ہم نے جمہوری اورآئینی ہتھیاراستعمال کرکے اسے باہرپھینکا، جیالوں نے عدم اعتماد کامیاب کرا کر تاریخ رقم کی، عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے گھربھیجنا ضروری تھا، سلیکٹڈ عوام کے حقوق پرحملہ آورہورہا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ اٹھارویں ترامیم، بے نظیرانکم سپورٹ، آئینی حقوق پرحملہ کرتا رہا، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر آئینی طریقے سے حکومت کوختم کیا، اقتدارسنبھالا تو پتا چلا ملک کو کتنا نقصان پہنچایا گیا، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کوپڑھا تو پتا چلا عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا، عمران خان نے ان فنڈز سبسڈی کے نام پرگیم کھیلی، سبسڈی کی وجہ سے اتنا نقصان اٹھایا ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ تھا، وزیراعظم اوران کی ٹیم نے پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچایا۔پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پاکستان کوچارسال میں معاشی نقصان پہنچایا گیا، ہماری خارجہ پالیسی کا نعرہ ہے ہم تجارت چاہتے ہیں بھیک نہیں مانگیں گے، اب نئی حکومت آئی ہے جودنیا میں پاکستان کا دفاع کرے گی، دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کوبہترکریں گے، اگرہم نے امریکا سے بات کی تو تجارت پر بات کی، فیٹیف کے حوالے سے پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی، فیٹیف کی وجہ سے پاکستان پر کئی پابندیاں تھیں، ایک منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی فنانسنگ کی وجہ سے پاکستان پر ایف آئی آر تھی، آپ کی حکومت کی جدوجہد کی وجہ سے تمام ریکوئرمنٹ کو پورا کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں، اداروں نے کامیابی حاصل کیں، اکتوبرتک فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی محنت کی وجہ سے پاکستان کو پہلی بارجی ایس پی پلس کا سٹیٹس ملا، عمران خان کی خارجہ پالیسی، انا کی وجہ سے جی ایس پی پلس سٹیٹس خطرے میں ہے، فیٹیف کی کامیابی کے بعد جی ایس پی پلس کی خوشخبری دیں گے، ہم نے دوسروں کوگالی دینے کے بجائے محنت کی، محنت کا پھل ضرورملتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.