وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنے نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ کا اعتراف کر لیا ہے، ’بیلٹ‘ یا ’بلڈ شیڈ‘، ’بندوقوں‘ سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے، عوام نے 6 ماہ سے انقلاب نہیں دیکھا، عوام نے فارن فنڈڈ فتنہ، توشہ خانہ اور ڈکیتیاں دیکھی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ عوام نے 6 ماہ سے بشریٰ بی بی کے ہیرے، زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے اور شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے۔مریم اورنگزیب کا سابق وزیر اعظم عمران خان کو ’کنٹینر خان‘ کا لقب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ 6 ماہ میں ملک میں انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر ہے۔
تبصرے بند ہیں.