عمران خان سے سی سی پی او کی ملاقات؟ وزیر داخلہ پنجاب کی وضاحت

سی سی پی او لاہور اور عمران خان کی ایک منٹ کے لیے بھی ملاقات نہیں ہوئی: ہاشم ڈوگر

عمران خان سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی جس کی تصدیق غلام محمود ڈوگر نے خود بھی کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان اور سی سی پی او لاہور کے درمیان 45 منٹ کی ملاقات ہوئی جس میں علیم خان کے خلاف مقدمہ اور ان کی گرفتاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات میں کچھ سینئر وزیر بھی شامل تھے۔

تاہم اب وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور کی عمران خان سے ملاقات کی تردید کرتا ہوں، سی سی پی او لاہور اور عمران خان کی ایک منٹ کے لیے بھی ملاقات نہیں ہوئی۔

وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی کسی کی گرفتاری کے لیے نہیں کہا۔

تبصرے بند ہیں.