عمران خان دھوکے باز شخص ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان دھوکے باز شخص ہے، انہوں نے خیرات کے نام پیسے لے کر سیاست میں لگائے، وہ بد دیانت انسان ہے۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری توجہ سیلاب سے تباہ حال افراد کی بحالی کی طرف ہے، ملک کی زراعت کو دوبارہ بحال کرنا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فوج کا ہیلی تباہ ہوتا ہے اور عمران شام کو فوج پر الزام لگاتا ہے، وہ ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہا ہے، نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس خود ہائی کورٹ نے ختم کیا، عمران حکومت ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی کردار کشی کی گئی، پی ٹی آئی کی حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس سے زیادہ کسی دور میں نہیں ہوئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اس دوسر میں پاکستان تنزلی کا شکار ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران نیازی کے سینے میں پتہ نہیں کیسا دل ہے جو اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہے، ایک ایک جلسے میں 50، 50 کروڑ روپے لگا رہا ہے، اگر یہی پیسہ عوام پر خرچ کرتا تو دو اضلاع کو ٹھیک کیا جا سکتا تھا، سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.