عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں وہ عمران سے ملنا نہیں چاہتے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ عمران خان سیاستدانوں سے نہیں کسی اور سے ملنا چاہتے ہیں۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان آمادہ ہوں تو ان سے بات ہوسکتی ہے لیکن عمران خان سیاست دانوں سے نہیں کسی اور سے ملنا چاہتے ہیں اور عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں وہ عمران خان سے ملنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کوئی پوچھے کہ وہ ان سے کیوں ملنا چاہتے ہیں، اگر عمران خان ملنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں یہ کہنا چاہیے کہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے یا آصف زرداری سے ملنا چاہتا ہوں۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ صوبوں کے الگ الگ الیکشن ملک کو لے ڈوبیں گے، اس وقت مردم شماری جاری ہے، اگر 30 مارچ تک مردم شماری کا عمل مکمل ہوگیا اور نوٹیفائی ہوگیا تو اس کے بعد آئین کے مطابق الیکشن اگلے چار ماہ سے پہلے نہیں کروا سکتے۔

تبصرے بند ہیں.