ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ملک سیلاب میں ڈوبا ہے اور عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا کرگئی ہے، پچھلے 4 سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ سالانہ میٹنگ کے لیے جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.