عماد وسیم نے سعید اجمل کی کمی پوری کر دی: شاہد آفرید

زمبابوے کے خلاف آل راونڈ کارکردگی کے بعد کپتان شاہد آفریدی نے عماد وسیم کو سعید اجمل کا متبادل قرار دے دیا۔

لاہور () عماد وسیم کی آل راونڈ کارکردگی نے پاکستان کوزمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں فتح دلائی ،کپتان شاہد آفریدی نے عماد وسیم کو سعید اجمل کا متبادل قرار دے دیا۔

عماد وسیم نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں اپنی افادیت ثابت کر دی، آل راونڈر ایسے وقت میں بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے جب ستاسی کے سکور پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی ،بارہ گیندوں پر انیس قیمتی رنز بنائے اور پھر گیند کے ساتھ بھی کمال کر دکھایا، چار اوورز میں صرف گیارہ رنز دیے اور چار شکار کیے ۔

میچ کے بعد انعامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی قائد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بولرز نے لاج رکھ لی عماد وسیم نے سعید اجمل کی کمی پوری کر دی۔ مین آف دی میچ عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ سلو تھی کپتان کے پلان پر عمل کرتے ہوئے لائن اور لینتھ پر بولنگ کی۔

 

تبصرے بند ہیں.