علی ظفر کی ’’طیفہ اِن ٹربل‘‘ دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا معاہدہ

لاہور: 

لائیٹنگ گیل پروڈکشنز اور یش راج فلمز کے درمیان فلم ’’طیفہ ان ٹربل‘‘ کو دنیا بھرمیں ریلیزکرنے کیلیے معاہدہ طے پاگیا۔

اداکار علی ظفر کی پروڈکشن کمپنی لائٹنگ گیل پروڈکشنز اور بالی وڈ کی یش راج فلمز نے پاکستانی فلم ’’ طیفہ ان ٹربل ‘‘ کوریلیز کرنے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔

اس تاریخی معاہدہ کے بعد علی ظفر نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ یقین اور ایمان ہے کہ درست نیت ،خلوص اور سخت محنت سے آپ اپنے تمام خواب حاصل کر سکتے ہیں۔ آج مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میرا ایک بہت بڑا خواب مکمل ہوا ہے۔ اپنی سینما انڈسٹری کو دنیا بھر میں لے کر جانا ایک بہترین عمل ہے۔ یش راج فلمز صرف ایک کمپنی ہی نہیں بلکہ یہ کمپنی ایک آئیڈیا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان سے میرا پیار بھرا تعلق ہے۔

تبصرے بند ہیں.