علی ظفر کیساتھ آئندہ بھی کام کروں گی، تاپسی پنو

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنونے کہا ہے کہ اداکارعلی ظفر کام کرنے کاتجربہ اچھارہا۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ آئندہ بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کام کروں گی ۔انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی عمدہ ہے اور اسے انتہائی خوبی سے فلمبند کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ فنکاروں کو پاکستان میں کو پسند کیاجاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا بھی ارادہ ہے۔ پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کرنے ضرور پاکستان جاؤں گی۔

تبصرے بند ہیں.