پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے علیم خان اور عون چوہدری نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں ہونے والی اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی شریک تھیں۔ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی اس ملاقات میں پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری اس اہم ملاقات میں شرکت کیلئے لندن آئے تھے۔علیم خان نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے سیاست پر بات کرنے سے گریز کیا۔علیم خان نے کہا کہ موسم کی بات پوچھیں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، لندن کے موسم کا پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
تبصرے بند ہیں.