علم پر مبنی معیشت قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم میں مثبت توانائی پیدا کر کے ہی مسائل کو شکست دے سکتے ہیں۔

ہمیں پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت، توانائی اور امن کی صورتحال کو دنیا کو پیش کرنا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کو نظر انداز کرنیکی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں، علم پہ مبنی معیشت قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف پینسلوانیا کے پاکستانی طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم میں مثبت توانائی پیدا کر کے ہی مسائل کو شکست دے سکتے ہیں، ہمیں پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت، توانائی اور امن کی صورتحال کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کو نظر انداز کرنیکی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں، علم پر مبنی معیشت قائم کرنے کیلیے کوشاں ہیں، ہائر ایجوکیشن کمشن کا بجٹ دو سال میں 48 ارب روپے سے بڑھا کر 78 ارب روپے کر دیا ہے، ملک کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.