سعودی عرب میں پاکستان، ترکی، امارات سمیت 20 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

ریاض: سعودی عرب کے شمال مغرب میں ’رعد الشمال‘ (شمال کی گرج) کے نام سے فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں، جن میں تینوں بری، بحری اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان مشقوں میں  پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش ، چاڈ، ترکی، تیونس، جبوتی، سلطنت اومان، قطر، ملائیشیا، مصر اور موریطانیہ  کے علاوہ خلیجی ممالک کی مشترکہ ’’درع الجزیرہ‘‘ فورس  کے دستے شریک ہیں، افواج کی تعداد اور مشقوں کیلیے مختص وسیع علاقے کے لحاظ سے ’شمال کی گرج‘ کو دنیا میں سب سے بڑی مشقوں میں شمار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان مشقوں کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور توجہ حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.