گھی،لہسن، انڈوں سمیت 11 اشیا کی قیمت میں اضافہ

ملتان:  ملک میں 25 اگست 2016 کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں2.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس ایک ہفتے کے دوران لہسن، گھی، گڑ، چھوٹا گوشت، انڈے، خشک دودھ کے ڈبے سمیت 11 اشیا کی قیمت میں اضافہ، 11 اشیا کی قیمت میں کمی، 31 اشیا کی قیمت میں استحکام رہا۔ پاکستان بیورو شماریات کی رپورٹ کے مطابق 8 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 2.32 فیصد اضافہ، 8 ہزار ایک روپے سے 12 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 4.19 فیصد اضافہ، 12 ہزار ایک روپے سے 18 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 1.42 فیصد اضافہ، 18 ہزار ایک روپے سے 35 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 2.51 فیصد اضافہ، 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقات کے لیے مہنگائی کی شرح میں 2.18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.