عراق میں فوجی ہیڈ کوارٹر اور پولیس چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کا حملہ، 11 اہلکار ہلاک

بغداد: عراق کے مختلف شہروں میں شدت پسندوں کی جانب سے کار بم دھماکوں، راکٹ حملوں اور فائرنگ سے 11 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں 3 شدت پسند بھی مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے مشرقی صوبے انبارکے علاقے حدیتھا میں کاروں پر مشتمل شدت پسندوں کے قافلے نے پولیس چیک پوسٹ میں داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، اس کے بعد شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ میں گھس کر 2کار بم دھماکے کئے جس کے نتیجے میں 3 مزید پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے،شدت پسند وں کی جانب سے حدیتھا میں فوج کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے حملہ بھی کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عراق کے دار الحکومت بغداد کے شمال مشرقی علاقے حرمین میں عراقی فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 شدت پسند مارے گئے، جھڑپوں میں عراقی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہو گیا۔

تبصرے بند ہیں.