عراق : داعش نے حضرت یونس علیہ السلام کا مزار شہید کر دیا

مزار کے احاطے میں موجود مسجد کو خالی کرایا گیا اور بعد میں دھماکے سے اڑا دیا

عراق ( ) عراق اورشام میں خلافت کی دعویدار تنظیم داعش نے موصل میں حضرت یونس علیہ السلام کامزارشہید کر دیا ۔ مزار کے احاطے میں موجود مسجد کو خالی کرانے کے بعد دھماکے سے اڑا دیا گیا دھماکےسےمتعدد قریبی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں ،حملےسےقبل 5 سو میٹر تک سڑکیں بند کر دی گئی تھیں ۔ سابق عراقی صدر صدام حسین نے 1990ء کی دہائی میں مسجد کی تعمیر نو کرائی تھی ۔ اس سے قبل حضرت یونس علیہ السلام کا مزار 800 سال قبل مسیح میں تعمیرکیا گیا تھا ۔ موصل میں ایک ماہ کےدوران 45 مزارات،مساجد اورامام بارگاہوں کو شہی دکیا جا چکا ہے۔۔ ۔ –

تبصرے بند ہیں.