جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، جے وردھنے کی سنچری

پہلے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنا لئے، کپتان اینجلو میتھیوز 63 رنز بنائے، سنگاکارا بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے، ڈیل سٹین، جے پی ڈومنی کی 2,2 جبکہ مورنی مورکل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

کولمبو( ویب ڈیسک) ساﺅتھ افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنا لئے ہیں۔ جے وردھنے نے شاندار 140 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ ساﺅتھ افریقہ کی طرف سے ڈیل سٹین اور ڈومنی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر تھرنگا صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد میں آنے والے سنگاکارا بھی بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان اینجلو میتھیوز اور جے وردھنے نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر لی۔ اینجلو میتھیوز نے 63 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ جے وردھنے نے شاندار 140 رنز کی اننگز کھیلی اور کھیل کے اختتام تک کریز پر موجود تھے۔ افریقہ کی طرف سے ڈیل سٹین اور جے پی ڈومنی نے 2,2 جبکہ مورنی مورکل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ –

تبصرے بند ہیں.