عثمان شنواری پریس کانفرس کی بجائے محنت کریں، شعیب

اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ عثمان شنواری کرکٹ پر فوکس کریں اور پریس کانفرنسوں اور بیان بازی سے گریز کریں۔ ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ میں پاکستان ٹیم میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ڈیڑھ سال تک پانی پلاتا رہا۔ لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور پاکستان ٹیم میں واپس آیا۔ عثمان شنواری نے دو میچ کھیلے اور ناکام رہا اس کے باوجود پاکستان آکر پریس کانفرنسوں میں وضاحتیں پیش کر رہے ہیں۔ میرا عثمان کو مشورہ ہے کہ وہ میڈیا میں دعوے کرنے کے بجائے محنت کریں۔ یہ کہنا کہ اگر میرا ڈیبیو آسٹریلیا یا جنوبی افریقا میں ہوتا بلاجواز ہے۔ عثمان شنواری 130 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے رہے اگر وہ 150 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرتے تو پھر ان کا جواز درست ہوتا۔

تبصرے بند ہیں.