عثمان خواجہ زخمی ہو کر کرکٹ سے باہر ہوگئے

آسٹریلیا کے بیٹسمین عثمان خواجہ گھٹنے کی انجری کے باعث سیزن کے تمام مقابلوں سے باہر ہوگئے۔

سڈنی: (ویب ڈیسک) عثمان خواجہ بگ بیش میں سڈنی تھنڈرز نمائندگی کر رہے تھے لیکن وہ سیزن کے آغاز سے قبل ہی ٹریننگ کے دوران زخمی ہو کر باہر ہوگئے۔ عثمان خواجہ انگلینڈ کے خلاف ایشنر سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ سڈنی تھنڈرز کے جنرل منیجر نک کمنز کا کہنا ہے کہ عثمان کے زخمی ہونے سے بہت نقصان پہنچا ہے۔ عثمان سڈنی تھنڈر کا حصہ رہیں گے اور ٹیم کی مدد کرتے رہیں گے۔ عثمان نے گزشتہ ایشنر سیریز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔ عثمان نے اب تک آسٹریلیا کی جانب سے 9 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.