سلامتی کونسل میں پیش کی گئی فلسطینی قرارداد کو امریکہ ویٹو کر دے

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی فلسطینی قرارداد کو امریکہ ویٹو کر دے گا۔

واشنگٹن: () میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ جین ساکی نے کہا قرارداد پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد میں اسرائیل سے 2017 تک فلسطینی علاقوں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فلسطین کے حق میں قرارداد اردن کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں اردن کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اردن اس مسودے پر فوری رائے شماری کے لیے زور نہیں دے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.