اسلام آباد-قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اچھی سیریز ملی ہیں۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الرزاق نے کہا کہ انگلینڈ بڑی ٹف ٹیم ہے اس کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، اب نیوزی لینڈ کی ٹف کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملے گا، وہاں کی کنڈیشنز بڑی مختلف ہوتی ہیں، اس سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل یہ ٹور بڑا زبردست ہے ، عامر جمال کو 5،6 برس سے کھیلتے ہو ئے دیکھ رہا ہوں، اس نے خود کو بہت بہتر کیا ہے ، آل راؤنڈر کا آنا اچھی بات ہے۔عامر جمال سے متعلق سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ انہیں انٹر نیشنل کرکٹ کا ایک موقع ملا اس کا انہیں فائدہ ہو گا، کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے یہ بڑی اچھی چیز ہے کہ پاکستان میں ٹیمیں مسلسل آرہی ہیں۔عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ ہوم سیریز میں نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ہوتا ہے، انگلینڈ کے بعد اب دیگر بڑی ٹیموں کے بھی دورے شیڈولڈ ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے اور پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.