Latest National, International, Sports & Business News

عام صارفین کو ایک فیصد اضافی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈآف ریونیونے ان رجسٹرڈعام صارفین کو پٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی سمیت دیگر پرچون آئٹمزکی فروخت پرایک فیصداضافی ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کافیصلہ کیا ہے تاکہ عام عوام کو اضافی قیمتیں ادانہ کرناپڑیں، اس حوالے سے آئندہ چند روزمیں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا۔ ایف بی آرکے سینئرافسرنے جمعہ کو رائل کوبتایاکہ چونکہ ملک کا ہرشخص ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا اوروہی ہو سکتا ہے جوکاروبارکرتا ہے جس کیلیے رجسٹرڈہونا ضروری ہوتا ہے، ایف بی آر نے ان رجسٹرڈ عام صارفین کوایک فیصد اضافی ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کے نوٹیفکیشن کا مسودہ توثیق کیلئے لا ڈویژن بھجوادیاہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.