عام انتخابات: پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فراہمی کا عمل شروع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سال 2024 کے عام انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا۔پوسٹل بیلٹ پیپر سے اہل افراد 22 جنوری تک اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل مکمل کریں گے، پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے پر ووٹر اپنے ووٹ کو مقررہ وقت کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو بھجوائے گا۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات آئندہ ماہ 8 فروری کو شیڈول ہیں جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.