عامر خان کا بیٹے جنید خان کو ہیرو بنانے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کی دنیا میں اداکاروں کے بچوں کی انٹری جیسے لازمی ہی ہوتی جارہی ہے۔ ماضی کے اداکاروں کی اولادیں وقفے وقفے سے کسی نہ کسی فلم کے ذریعے بڑے پردے پر جلوہ گر ہوتے رہتے ہیں۔ اب اس فہرست میں ایک نام کا اضافہ ہونے والا ہے اور وہ ہیں عامرخان کے بیٹے جنید خان جنھیں ہیرو بنایا جارہا ہے۔ رنبیر کپور ہوں یا ابھیشک بچن یا پھر ہریتک روشن ان سب کا بنیادی تعارف یہ ہے کہ یہ ماضی کے سپر اسٹارز کے ہونہار بیٹے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنی مضبوط جگہ بنالی ہے اب انھی کے درمیان جنید خان آ کھڑے ہوئے ہیں جو عامر خان کے بڑے بیٹے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ جنید خان اداکاری کی تربیت لے رہے ہیں کس طرح ڈائیلاگز بولنے ہیں، کیسا نظر آنا ہے، کس طرح رقص کرنا ہے یہ سب کچھ انھیں پچھلے 6 مہینوں سے سکھایا جارہا ہے تو امکان تو یہی ہے کہ بہت جلد عامر خان سب کو بتادیں گے کہ وہ بیٹے کو نئی فلم میں بریک دینے والے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.