عامرکا برطانوی ویزا؛ پی سی بی کو امید کی کرن نظر آنے لگی

 لاہور:  پی سی بی کو محمد عامر کے ویزے کیلیے امید کی کرن نظر آنے لگی،انگلش کرکٹ بورڈ کی معاونت سے بیل منڈھے چڑھنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے محمد عامر کیلیے انگلینڈ کا ویزا حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے،اس کے باوجود پی سی بی پُرامید ہے کہ کوشش کا مثبت نتیجہ برآمد ہوگا۔ قانونی مشیر تفضل رضوی نے غیرملکی نیوز ایجنسی سے بات چیت میں کہاکہ پیسر کا معاملہ دیگر عام لوگوں سے مختلف ہے، سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے ایک مخصوص مدت تک ان کے ویزے کیلیے درخواست نہیں دی جاسکتی لیکن استثنیٰ دلایا جاسکتا ہے، پیسر کا کیس سلمان بٹ اور محمد آصف سے بھی مختلف ہے، دیگر دونوں کے برعکس عامر کو تکنیکی طور ڈیپورٹ نہیں کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.