’’بیرونی مداخلت‘‘ بالکل بھی قبول نہیں ہوگی، مکی آرتھر

کراچی:  قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ’بیرونی مداخلت‘ کسی صورت قبول نہیں ہوگی، میں کسی کواپنے کام میں ٹانگ اڑانے کی اجازت نہیں دوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کیا۔ مکی آرتھر نے کہاکہ میں چیلنجز قبول کرنا پسند کرتا ہوں اسی لیے پاکستان ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کا فیصلہ کیا، میں محسوس کرتا ہوں کہ تبدیلی لاسکتا ہوں، ٹیم معاملات میں بیرونی مداخلت کے سوال پر آرتھر نے کہا کہ آپ میں ان چیزوں کا راستہ روکنے کی قابلیت ہونی چاہیے اور میں ایسا کروں گا، میں پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلیے پوری کوشش اور ٹیم کو کامیاب بنانا چاہتا ہوں، اس سلسلے میں کسی بھی بیرونی قوت کواجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے میرے کام کے بارے میں کوئی حکم دیں، میں ایسے عناصر کا راستہ روکوں گا۔

تبصرے بند ہیں.