عامرچھوٹا بھائی ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی سپورٹ کر رہے ہیں، وہاب

ندن: فاسٹ بولر وہاب ریاض نے محمد عامر کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دے دیا، وہ کہتے ہیں کہ نوجوان فاسٹ بولر نے بہت جدوجہد کی اور گذشتہ پانچ برس کے دوران بہت کچھ سیکھ چکے ۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے محمد عامر کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں، وہ اپنی پرفارمنس سے ہر کسی کو جواب دینا چاہتے ہیں، ہم سب عامر کو سپورٹ کررہے اور ان کے پیچھے ہیں، جب بھی انھیں ہماری ضرورت ہوئی ہم ساتھ ہوں گے، انھوں نے کہا کہ عامر ہماری فیملی کا حصہ اور میرے لیے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، بہت سے سینئر پلیئرز کے نزدیک وہ بیٹے جیسے ہیں، ہم میں سے کوئی بھی انھیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔

تبصرے بند ہیں.