کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے لئے الگ الگ کپتان بہت برا مذاق ہے، عمران خان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ تینوں طرز کی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے الگ الگ کپتان بہت برا مذاق ہے۔

لاہورسے جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن فکس کرنے والے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چئیرمین بنادیا گیا جس نے پاکستان کرکٹ کو شدید نقصان پہنچایا۔ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے تین کپتان بہت برا مذاق ہے اگر وہ بورڈ میں ہوتے تو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بھی مصباح الحق کو بناتے۔

عمران خان نے کہا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں نے غلطی تسلیم کی اور اپنے کئے کی سزا بھی بھگت لی جس کے بعد اب ان کو مستقبل کا سوچنا چاہئے۔ محمد عامر کو دورہ انگلینڈ میں مشکلات کا تاثر غلط ہے، وہاں فاسٹ بولر کو کم عمری کی غلطی کی وجہ سے بہت سی ہمدردیاں بھی حاصل ہوں گی۔

تبصرے بند ہیں.