عالمی ٹونٹی کپ: آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 154رنزکا ہدف آسٹریلوی بلے بازوں نے اٹھارویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا اور اس کے ساتھ ہی ورلڈکپ ٹونٹی میں اپنی پہلی کامیابی بھی سمیٹ لی۔ آسٹریلیا کی جانب سے فنچ نے 71 اور وارنر نے 48 رنز اسکور کیے۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے شکیب کے 66 اور مشفیق کے 47 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورزمیں 153رنز بنائے تھے اور اس کی پانچ وکٹیں گری تھیں۔ بنگلہ دیش ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہ جیت سکا۔

 

تبصرے بند ہیں.