عالمی منڈی میں گراوٹ سے پاکستان میں بھی روئی کے دام گرگئے

راچی: مقامی کاٹن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

ہفتے کے آغاز میں ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے کپاس کی طلب میں بڑھ جانے سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا اور ایک وقت میں سندھ میں کپاس کی قیمت  6850 روپے جبکہ پنجاب میں7000روپے تک جا پہنچی تھی مگر عالمی منڈی میں کپاس کی قیمتوں میں گراوٹ کے سبب مقامی مارکیٹ میں قیمتیں  200 روپے سے  300روپے کم ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کپاس کی فی من قیمت  6550 روپے سے  6600 روپے جبکہ پنجاب میں  6750روپے سے  6800 روپے کے درمیان طے پائی۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق آئندہ دنوں میں روئی کے بھاؤمیں مندی کا رجحان رہنے کی توقع ہے۔ فی الحال روزانہ روئی کی تقریبا20ہزار گانٹھوں کی آمد ہو رہی ہے جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس لیے اگر موسم مناسب رہا تو کپاس کی پیداوار  1کروڑ  20لاکھ بیلز تک پہنچ سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.