لارڈز کے ہیرو اولڈ ٹریفورڈ میں زیرو؛ انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف 489 رنز کی برتری حاصل کرلی

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے 589 رنز کے تعاقب میں 198 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ انگش ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 98 رنز بنالیے ہیں یوں انگلینڈ کو 489 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 589 رنز کے تعاقب میں پاکستانی شاہین صرف 198 رنز ہی بناکر فالو آن کا شکار ہوگئے لیکن انگلش کپتان نے پاکستان کو فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تیسرے دن کے اختتام پر انگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 98 رنز بنالے ہیں یوں انگلش ٹیم نے میچ میں 489 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ جوئے روٹ 23 اور السٹر کک 49 رنز پر وکٹ پر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.